رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان گرفتاری دینے تھانے پہنچ گئے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان گرفتاری دینے تھانا ریس کورس لاہور پہنچ گئے۔

رکن پنجاب اسمبلی نذیرچوہان ہمراہ ریلی تھانہ ریس کورس پہنچے اور گرفتار کرنے کی پیشکش کی جس پر انچارج انویسٹی گیشن نے گرفتار کرنے سے انکار کردیا۔

انچارج انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ گرفتاری کیلئے پہلے اسپیکر سے اجازت لیں گے۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں نذیر چوہان کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر کے خلاف جو الفاظ بولے ان پر آج بھی قائم ہوں، انہوں نے ابھی تک جواب نہیں دیا۔

نذیر چوہان کا کہنا تھا کہ میرے پاس شہزاد اکبر کے خلاف ثبوت موجود ہیں۔

رکن صوبائی اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا کہ اپنے آس پاس بیٹھے چاپلوسوں کو پہچانیں، شہزاد اکبر کو فوری عہدے سے ہٹائیں۔

نذیر چوہان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا حصہ ہوں اور رہوں گا جبکہ خامیوں کی نشان دہی کرتا رہوں گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کی درخواست پر نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو