روس میں جاری کثیر القومی فوجی مشق ‘قفقاز 2020’ میں پاک فوج کی شرکت

روس میں جاری کثیر القومی فوجی مشق ‘قفقاز 2020’ میں پاک فوج بھی شریک ہے۔

ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق روس کے جنوبی علاقے استراخان میں ہونے والی کثیر القومی فوجی مشق ‘قفقاز 2020’ کی افتتاحی تقریب میں پاک فوج کے دستے نے بھی شرکت کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کثیر القومی فوجی مشق ‘قفقاز 2020’ 21 سے 26 ستمبر تک جاری رہے گی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فوجی مشق کا مقصد مختلف چیلنجز پر فوجیوں کے ردعمل کی صلاحیت جانچنا اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو