روس ، کورونا ویکسین مارکیٹ میں آگئی

روس نے اسپوتنگ V نامی ویکسین کی پہلی کھیپ منگل کے روز اپنے شہریوں کے لیے مارکیٹ میں پہنچا دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ویکسین کے تیسرے کلینیکل ٹرائلز کا آغاز رواں ہفتے ہوگا مگر روس اس بات پر پرُامید ہے کہ اسپوتنگ V کوروناکے لیے مؤثر ثابت ہوگی، یہی وجہ ہے کہ وہاں پر بڑے پیمانے پر ویکسین کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔

اس ضمن میں ماسکو کے میئر کا کہنا تھا کہ ’ہمیں امید ہے کہ آئندہ چند ماہ میں بیشتر شہریوں تک ویکسین پہنچا دی جائے گی‘۔ اسپوتنگ V کی جانچ کا آخری مرحلہ یا ٹرائلز بھارت میں ستمبر میں ہوں گے جس کے بعد دنیا بھر کے لیے ویکسین فراہم کردی جائے گی۔

روسی ایجنسی کے سی ای او کریل دیمتریج کا کہنا تھا کہ ’رواں ماہ سے بھارت، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، فلپائن اور برازیل میں کلینیکل ٹرائلز کا آغاز ہوجائے گا‘۔

یاد رہے کہ روسی صدر نے 11 اگست کو ویکسین متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد بڑے پیمانے پر ویکسین کی تیاری کے انتظامات کیے گئے اور پھر رواں ماہ سے اس پر عمل درآمد شروع کیا گیا۔‘

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو