رمضان المبارک میں نماز اور تروایح گھر میں پڑھوں گا: فضل الرحمان کا اعلان

جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کورونا وائرس کے باعث رمضان المبارک میں نماز اور تراویح گھر میں ہی ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جس مسئلے پر اتفاق رائے ہوجاتا ہے تو اس کا احترام کرنا چاہیے، اتفاق رائے کے بعد میری ذاتی رائے بس ذاتی رائے رہ جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں تمام مسالک کے علماء کا اجلاس ہوا جس میں اپنی کچھ تجاویز دی تھیں، ابتداء میں ہماری اور ان کی تجاویز مشترکہ تھیں جبکہ بھارت کے علماء کی مساجد کے حوالے سے جو تجاویز آئیں وہ بھی تقریباً اس کے برابر تھیں۔

فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں حدود و قیود کا خیال رکھنا چاہیے، رمضان المبارک میں گھر پر نماز پڑھوں گا اور گھر میں بھائی، بیٹوں اور بھتیجوں کے ساتھ تروایح ادا کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوشش کروں گا کہ رمضان میں مسجد میں جا کر وہاں کسی اجتماع کا سبب نہ بنوں۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاک ڈاؤن جاری ہے جبکہ مساجد میں بھی 4 سے زیادہ افراد کی جماعت پر پابندی عائد ہے۔ تاہم اس پر عمل نہیں کیا جارہا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو