رافیل کو غلطی سے بھی پاکستان مت بھیجنا پرخچے اڑ جائیں گے، گوتم گھمبیر کو کرارا جواب

ان طیاروں کے پائلٹس کیلیے پاکستان میں چائے تیار ہے، صارف کو جواب

جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو فرانس سے 5 رافیل طیارے موصول ہوگئے ہیں، جس پر سابق انڈین کرکٹر اور حال ہی سیاست میں قدم رکھنے والے گوتم گھمبیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک فخریہ ٹوئٹ کی جس میں ایک تصویر میں رافیل طیاروں کو فضاؤں میں اڑتے ہوئے دکھایا گیا گیا ہے اور انہوں نے کیپشن دیا کہ ’’بڑے پرندے بالآخر بھارت پہنچ گئے۔‘‘

بھارتی کرکٹرز اپنی متنازع ٹویٹس کے باعث عالمی شہرت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس ٹویٹ کے جواب میں آسٹریلیا، روس اور دیگر ممالک کے صارفین ہی نہیں بلکہ صحافیوں نے بھی گوتم گمبیر کو آڑے ہاتھوں لیا اور سابق بھارتی کرکٹر جواب نہ ہونے کے باعث اپنا منہ لیکر رہ گئے۔

روس سے تعلق رکھنے والے ایک صارف مائیکل بورس نے گوتم گمبیر کو جواب دیا کہ ’’ خیال رکھیں، انہیں پاکستان مے بھیجیں ورنہ پاکستانی پائلٹس بڑے پرندوں کا شکار کرنا خوب جانتے ہیں۔ ان بڑے پرندوں کو میرا ہی پیغام ہے کہ اپنے گھونسلوں میں رہیں اور محفوظ رہیں۔‘‘

Gotim gamber tweet

قبل ازیں آسڑیلوی صحافی ڈینس فریڈمین نے گوتم گمبیر کی ٹویٹ کے جواب میں لکھا تھا کہ’’ اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ طیارے سرحد عبور نہ کریں ورنہ وہ جادوئی طور پر وہ اسکریپ میں تبدیل ہوجائیں گے۔‘‘

کئی دیگر صارفین نے گوتم گمبیر کو 27 فروری 2019 یاد دلائی جب کہ ایک صارف نے گوتم گمبیر سے پوچھا کہ یہ طیارے ایک مرتبہ بھی چائے پینے آرہے ہیں؟ جب کہ بھارتی طیاروں کو نشانہ بنانے والے پاک فضائیہ کے بہادر ونگ کمانڈر نعمان اور اسکوادڑن لیڈر حسن صدیقی کی تصاویر بھی شیئر کیں.

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو