دو قبیلوں میں کشیدگی ختم کرانے کیلئے کروڑوں روپے کا جرمانہ

جلبانی اور کٹوہر قبیلے میں جاری کشیدگی ختم کرانے کے لیے جرگے نے دونوں قبیلوں پر مجموعی طور پر 3 کروڑ 15 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔

نوڈیرو سرکٹ ہاؤس لاڑکانہ میں ہونے والے جرگے کی سربراہی سردار میر منظور پنہور نے کی جب کہ جرگے میں دیگر برادریوں کے سرداران بھی شریک ہوئے۔

فیصلے کے مطابق جرگے نے جلبانی قبیلے پر ایک کروڑ 80 لاکھ اور کٹوہر قبیلے پر ایک کروڑ 35لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا، دونوں قبیلے جرمانہ ایک دوسرے کو 3 قسطوں میں ادا کریں گے جب کہ جرمانے کی پہلی قسط جولائی میں ادا کی جائے گی۔

جرگےنے فیصلہ کیا کہ فریقین عدالت میں قائم مقدمات بھی واپس لینے کے پابند ہوں گے اور اگر مستقبل میں کسی قبیلے نے تصادم میں پہل کی تو اس پر 25 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔

دونوں قبیلوں میں جاری کشیدگی کے دوران 3 بچوں اور ایک خاتون سمیت 17 افراد قتل کیے جاچکے ہیں۔

جرگے کے بارے میں جب صحافیوں کی جانب سے ایس ایس پی عمران قریشی سے پوچھا گیا تو انہوں نےاس پر بات کرنے سے انکار کردیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو