دوسروں کو احتیاط کا مشورہ دینے والی وزیر صحت پنجاب کی بے احتیاطی سامنے آگئی

ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر صحت یاسمین راشد نے نہ سماجی دوری کا خیال رکھا، نہ ہی ماسک لگایا— فوٹو : اسکرین گریب

وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد دوسروں کو کورونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاط کا مشورہ دیتی ہیں تاہم ان کی اپنی بے احتیاطی سامنے آگئی ہے۔

ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر صحت یاسمین راشد نے نہ ہی سماجی دوری کا خیال رکھا، نہ ہی ماسک لگایا۔

دوسروں کو ماسک استعمال کرنے کی تاکید کرنے والی صوبائی وزیر پریس کانفرنس میں کئی بار کھانستی رہیں اور اپنا چہرہ دوپٹّے سے صاف کرتی رہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں محکمہ صحت کے ناکافی اقدامات پر یاسمین راشد سے شکوہ کیا تھا جس کے بعد یاسمین راشد نے کہا تھا کہ وہ خود ملتان جا کر معاملات کا جائزہ لیں گی.

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو