دنیا میں کورونا کی ایک ارب 16 کروڑ خوراکیں لگائی جا چکیں

اس وقت دنیا کی آبادی سات ارب تیتیس کروڑ ہے۔دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی ایک ارب 16 کروڑ خوراکیں لگائی جا چکیں۔

دو مئی تک کے اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے نصف خوراکیں صرف تین ملکوں چین، امریکا اور بھارت میں لگائی گئیں۔ دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں میں لوگ بڑھ چڑھ کر کورونا ویکسین لگوا رہے ہیں۔

کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے چین دنیا بھر میں سب سے آگے ہے جہاں اب تک کورونا ویکسین کی 27 کروڑ 53 لاکھ خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔

امریکا میں اب تک 24 کروڑ 55 لاکھ 90 ہزار کورونا ویکسین دی جا چکی ہیں جبکہ بھارت میں کورونا کی 15 کروڑ بیالیس لاکھ خوراکیں لگوائی جا چکی ہیں۔ برطانیہ میں 4 کروڑ 98 لاکھ اور برازیل میں 4 کروڑ اکتیس لاکھ کی تعداد میں کورونا ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔

جرمنی میں 3 کروڑ ایک لاکھ، ترکی میں 2 کروڑ تیس لاکھ، فرانس میں 2 کروڑ 22 لاکھ اور اٹلی میں 2 کروڑ 7 لاکھ کورونا خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو