دنیا میں کورونا وائرس کیسز 7 کروڑ سے متجاوز

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں رہا، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 کروڑ 8 لاکھ 9 ہزار 265 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 15 لاکھ 90 ہزار 499 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 99 لاکھ 82 ہزار 740 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 6 ہزار 634 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 کروڑ 92 لاکھ 36 ہزار 26 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 99 ہزار 692 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 60 لاکھ 39 ہزار 393 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 64 لاکھ 8 ہزار 836 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 27 ہزار 352 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 93لاکھ 30 ہزار 865 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 42 ہزار 222 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 97 لاکھ 96 ہزار 992 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 79 ہزار 801 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 67 لاکھ 83 ہزار 543 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 45 ہزار 893 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 25 لاکھ 97 ہزار 711 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 56 ہزار 940 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 23 لاکھ 37 ہزار 966 رپورٹ ہوئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی ہیں، یہاں اس سے اموات 63 ہزار 82 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 17 لاکھ 87 ہزار 783 ہو چکے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 62 ہزار 626 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 17 لاکھ 87 ہزار 147 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 15 ہزار 751 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 17 لاکھ 48 ہزار 567ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 47 ہزار 344 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 17لاکھ 34 ہزار 386 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

ارجنٹینا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر آگیا ہے جہاں کورونا وائرس 40 ہزار 431 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 14 لاکھ 82 ہزار 216 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 32 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 12 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 59 ہزار 415 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 79 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 86 ہزار 688 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 29 ویں نمبر پر ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی کُل تعداد 4 لاکھ 32 ہزار 327 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 8 ہزار 653 تک جا پہنچی ہے۔ کورونا وائرس کے ملک بھر میں 44 ہزار 582 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 538 کی حالت تشویش ناک ہے. جبکہ 3 لاکھ 79 ہزار 92 مریض کورونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو