دنیا بھر میں بڑھتے کورونا کیسز کے پیش نظر بین الاقوامی پروازیں کم کرنے کا فیصلہ

دنیا بھر میں بڑھتے کورونا کیسز کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بین الاقوامی پروازیں کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان آنے والی مسافر پروازوں کو 5 مئی سے 20 مئی تک کم کیا جائے گا۔

اس کے علاہ پاکستان میں 40 سے 49 سال کے افراد کی کورونا ویکسینیشن 3 مئی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کیسز کی شرح 15 فیصد تک پہنچی تو لاک ڈاؤن کے سوا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ ملک میں آج مزید 151 افراد انتقال کر گئے، مزید پانچ ہزار 480 کیسز رپورٹ ہوئے اور مثبت کیسز کی شرح تقریباً 10 فیصد رہی ہے.

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو