پلاسٹک کی بالٹی67 ہزار روپے میں فروخت کیلئے پیش، سوشل میڈیا صارفین حیران

ای کامرس ویب سائٹ ایمازون پرایک شخص نے باتھ روم کی معمولی سی پلاسٹک کی بالٹی کو 67 ہزار روپے سے زائد میں فروخت کیلئے پیش کردیا ہے۔—فوٹو: ٹوئٹر
ای کامرس ویب سائٹ ایمازون پرایک شخص نے باتھ روم کی معمولی سی پلاسٹک کی بالٹی کو 67 ہزار روپے سے زائد میں فروخت کیلئے پیش کردیا ہے۔—فوٹو: ٹوئٹر

ای کامرس ویب سائٹ ایمازون پر نظر آنے والی ایک سامان کی فہرست نے لوگوں کو چونکا دیا ہے کیونکہ وہاں ایک شخص نے باتھ روم کی معمولی سی پلاسٹک کی بالٹی کو 67 ہزار روپے سے زائد میں فروخت کیلئے پیش کردیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ای کامرس ویب سائٹ پر بکنے والے آئٹم کا عنوان ‘گھر اور باتھ روم کے لیے پلاسٹک کی بالٹی 1 کا سیٹ’ ہے تاہم حیران کن بات یہ ہے کہ اس بالٹی کو  اصل میں 93 ہزار روپے میں فروخت کیا جا رہا تھا تاہم اب صارفین کو اس پر 28 فیصد ڈسکاؤنٹ بھی دیا جارہا ہے۔

دوسری جانب ایک معولی سے پلاسٹک کی بالٹی کو اتنی زیادہ قیمت میں فروخت کیلئے پیش کرنے پر سوشل میڈیا صارفین حیران ہیں۔

وویک راجو نامی صارف نے بالٹی کا ٹوئٹر پر اسکرین شاٹ پوسٹ کیا اور کہا کہ ابھی یہ میں نے ایمازون پر دیکھا اور مجھے نہیں معلوم کہ میں کیا کروں؟

دوسری جانب چونکہ اس بالٹی کی قیمت میں غلطی لگ رہی ہے تو ایمازون کے ہیلپ سینٹر نے صارف کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘زحمت کے لیے ہم معذرت خواہ ہیں، ہم اس پر غور کرنا چاہیں گے کیا آپ براہ کرم اس آئٹم کا لنک شیئر کر سکتے ہیں؟

اس کے علاوہ ایک اور صارف نے  حیران کن بات غور کی کہ ویب سائٹ پر اس بالٹی کا صرف ایک ہی سیٹ باقی ہے  جبکہ اس سے پہلے بالٹی کو خریدنے والے شہری نے  اس  تجربے کو 5 میں سے ایک اسٹار دیا اور طنز کرتے ہوئے لکھا کہ اس کی قیمت اور زیادہ ہونی چاہیے تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔