معذور گداگر نے 4 سال پیسے جمع کرکے بیوی کو موٹر سائیکل تحفے میں دے دی

بھارت میں معذورگداگر نے پیسے اکھٹے کر کے بیوی کو موٹر سائیکل تحفے میں دے دی۔—فوٹو:بھارتی میڈیا

بھارت میں معذورگداگر نے پیسے اکھٹے کر کے بیوی کو موٹر سائیکل تحفے میں دے دی۔—فوٹو:بھارتی میڈیا

بھارت میں معذور گداگر نے پیسے اکٹھے کر کے بیوی کو موٹر سائیکل تحفے میں دے دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دنوں سوشل میڈیا پر مدھیہ پردیش کے چندواڑہ ضلع سے تعلق رکھنے والا گداگر  سنتوش ساہو  سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ موصوف نے ایک ،ایک پیسہ اکٹھا کرکے اپنی بیوی کو  90 ہزار بھارتی  روپے کا ایک موٹر سائیکل تحفے میں دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سنتوش ٹانگوں سے معذور ہے ، وہ ٹرائی سائیکل پر بیٹھ کر بیوی مُنی کے ساتھ بھیک مانگتا تھا جبکہ مُنی  ٹرائی سائیکل چلانے میں اس کی مدد کرتی تھی۔

تاہم، جوڑے کو خراب سڑکوں کی وجہ سے خیرات مانگنے کے لیے علاقوں میں جانے میں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا  جبکہ بیوی کو بیمار پڑتے دیکھ کر سنتوش نے اس کے لیے تحفے کے طور پر ایک موٹر سائیکل خریدنے کا فیصلہ کیا۔

تاہم اتنی بڑی رقم جمع کرنا آسان نہیں تھا کیونکہ یہ دونوں عام طور پر روزانہ تقریباً 300 سے 400  بھارتی روپے خیرات مانگ کر اکھٹا کرتے تھے۔

رپورٹس کے مطابق ساہو نے ہمت نہیں ہاری اور آہستہ آہستہ پیسے اکٹھا کرنا شروع کیے اور 4 سال کی مدت میں 90 ہزار روپے جمع کر لیے اور  نقد رقم ادا کرنے کے بعد موٹر سائیکل خرید لی۔ تاہم اب یہ دونوں اسی  پر اکٹھے بھیک مانگنے نکلتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔