بغیر رسی کے کنویں میں اترنے  والی خاتون

کنویں میں اترنے والی خاتون کی ویڈیو کوہزاروں بارشئیرکیا جاچکا ہے:فوٹو:اسکرین گریب
نئی دہلی، پانی کی ایک بالٹی بھرنے کے لئے بغیر رسی کے کنویں میں اترنے والی خاتون کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

پانی کی شدید قلت نے خاتون کو بغیر رسی کے کنویں میں اترنے پر مجبور کردیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے گاؤں میں ایک خاتون ایک بالٹی پانی بھرنے کے لئے بغیر رسی کی مدد کے کنویں میں اتررہی ہیں۔

غوثیہ نام کے گاؤں میں کنویں اور تالاب خشک ہو جانے کے بعد پانی کی بوند بوند کو ترستے رہائشی پانی کے حصول کے لئے اپنی جان کو داؤ پرلگانے پر مجبور ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو سامنے آنے پر مودی سرکار کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے علاقے میں پانی فراہم کے انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا۔