دبئی میں میاں بیوی کا اکٹھے گھر سے نکلنا کیوں ہوا مشکل؟ دبئی حکومت کا حیران کن فیصلہ

کورونا وائرس نے میاں بیوی کا گھر سے اکٹھے نکلنا بھی مشکل بنا دیا، دبئی میں میں لاک ڈاؤن کی شرائط سخت کردی گئیں، میاں بیوی ہفتے میں ایک دفعہ گھر سے اکٹھے شاپنگ کیلئے نکل سکیں گے، انتظامیہ کو ای میل کر کے مکمل تفصیل سے آگاہ کرنا ہوگا۔

کدھر جارہے ہو، کیوں جارہے ہو، خریداری کرنی ہے یا سیر سپاٹا کرنا ہے، سب بتانا پڑے گا، دبئی انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کے احکامات میں سختی کردی، ایک ہی وقت میں میاں بیوی اکٹھے باہر نہیں جاسکتے،صرف ہفتے میں ایک دن گھر کے قریب ترین اسٹور پر خریداری کیلئے جا سکیں گے۔

اے ٹی ایم بھی ہفتے میں ایک دن استعمال کرنے کی اجازت ہوگی، گھر سے نکلنے سے پہلے انتطامیہ کا ای میل کرکے گھر سے کیوں نکلنا ہے، کدھر جانا ہے، مکمل معلومات دینی ہونگیں، گاڑی کا نمبر بھی بتانا ہوگا۔

منظوری ملنے پر ہی گھر سے شاپنگ کیلئے نکل سکیں گے، اگر پاکستان میں انتظامیہ کچھ ایسا انتظام کرلے تو کورونا کی بڑھوتی کو کامیابی سے روکا جاسکتا ہے،اور قوم کو ایک ڈسپلن کا بھی عادی بنایا جاسکتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو