خوشاب ضمنی الیکشن میں پولنگ جاری

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 خوشاب میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

خوشاب میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

پی پی 84 خوشاب میں 8 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا، پی ٹی آئی کے علی حسین خان، ن لیگ کے ملک معظم کلو اور پیپلز پارٹی کے غلام حبیب احمد میدان میں ہیں۔ اس کے علاوہ امجد رضا، اورنگزیب، عمران حیدر خان، الیاس خان آزاد اور کالعدم جماعت کے اصغر علی بھی میدان میں ہیں۔

پی پی 84 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 687 ہے جس کے لیے حلقے میں 229 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

حلقے کے 43 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے، حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیے گئے ہیں۔

امن و امان قائم رکھنے کے لیے 500 رینجرز اور 2800 پولیس اہلکار ڈیوٹی دے رہے ہیں جبکہ پریزائیڈنگ افسران کے ساتھ پولیس اور رینجرز کی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد اور لاہور میں کنٹرول رومز بھی قائم کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ حلقہ پی پی 84 کی نشست ن لیگ کے ملک وارث کلو کے انتقال کے باعث خالی ہوگئی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو