103 سالہ خاتون نے پیراشوٹ کے ذریعے طیارے سے چھلانگ لگا کر عالمی ریکارڈ بنادیا

فوٹو: ٹوئٹر

سوئیڈن سے تعلق رکھنے والی 103 سالہ خاتون رُت لارسن نے پیراشوٹ کے ذریعے طیارے سے چھلانگ لگا کر گنیز ورلڈ  ریکارڈ بنادیا ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 103 سالہ رُت لارسن  نے ٹینڈم پیراشوٹ جمپ مکمل کرنے والی معمر ترین شخصیت کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ  ٹینڈم پیراشوٹ جمپ ایک ایسا تجربہ ہےجہاں آپ دوسرے شخص جو انسٹرکٹر ہوتا ہے کے ہمراہ ہوائی جہاز سے چھلانگ لگاتے ہیں۔

فوٹو: ٹوئٹر

اطلاعات کے مطابق لارسن نے گزشتہ دنوں سوئیڈن کے  علاقے موٹالا میں انسٹرکٹر  پیرا شوٹسٹ جواکم جوہانسن کے ساتھ آسمان کی بلندی پر پہنچ کر طیارے  سے چھلانگ لگائی اور بحفاظت زمین پر لینڈنگ کی۔

عالمی ریکارڈ بنا کر لارسن نے اپنے شاندار تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ‘یہ  بہت اچھا رہا، میں کافی عرصے سے اس کے بارے میں سوچ رہی تھی’۔

اطلاعات کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈز کی ٹیم کا ایک اہلکار چھلانگ ریکارڈ کرنے کے لیے موٹالا میں موجود تھا۔

رپورٹس کے مطابق رُت لارسن جن کی عمر 103 سال اور 259 دن ہے  نے 103 سال اور 181 دن کی امریکی خاتون کا  طیارے سے چھلانگ لگانے کا سابقہ ​​ریکارڈ توڑ ا ہے ۔