ماں نے دوران پرواز پیدا ہونیوالی بچی کا نام ’اسکائے‘ رکھ دیا

بچی کی پیدائش کے بعد ماں اور بچی کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ائیر لائن کو منزل سے قبل ہی نزدیکی ائیرپورٹ پر اتارا گیا/ فوٹو سوشل میڈیا
بچی کی پیدائش کے بعد ماں اور بچی کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ائیر لائن کو منزل سے قبل ہی نزدیکی ائیرپورٹ پر اتارا گیا/ فوٹو سوشل میڈیا

امریکی ریاست فلوریڈا جانے والی پرواز ( فرنٹیئر ائیر لائن ) میں خاتون نے ایک صحت مند بچی کو جنم دیا جس کا نام ’اسکائے‘ یعنی آسمان رکھا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بچی کو جنم دینے کا واقعہ ڈینور سے آرلینڈو شہر جانے والی پرواز میں پیش آیا جس میں مسافر خاتون کو  زچگی کے درد  شروع ہوگئے۔

حاملہ خاتون کو تکلیف میں دیکھ کر  فلائٹ اٹینڈنٹ خاتون کو  واش روم لے گئی اور  مدد فراہم کی جس کے بعد خاتون نے ایک صحت مند بچی کو جنم دیا۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بچی کی پیدائش کے بعد ماں اور بچی کو طبی امداد کی  فراہمی کے لیے ائیر لائن کو منزل سے قبل ہی نزدیکی ائیرپورٹ پر اتارا گیا۔

بعد ازاں ائیر لائن کے سوشل میڈیا پیج پر بھی واقعے کی تصدیق کی گئی۔

ائیر لائن کے مطابق چونکہ بچی کی پیدائش دوران پرواز ہوئی تو اس مناسبت سے اس  کی والدہ نے بچی کا نام  اسکائی رکھا۔

یاد رہے کہ جہاز میں بچے کی پیدائش کا یہ پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل بھی دوران پرواز بچوں کی پیدائش ہوچکی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔