اسلام قبول کرنیوالی بھارتی اداکارہ

مذہب اسلام کا انتخاب مکمل طور پر میرا اپنا فیصلہ تھا ، یہ ایک ایسا فیصلہ تھا جسے میں نے اپنی مرضی سے کیا: اداکارہ/ فائل فوٹو
مذہب اسلام کا انتخاب مکمل طور پر میرا اپنا فیصلہ تھا ، یہ ایک ایسا فیصلہ تھا جسے میں نے اپنی مرضی سے کیا: اداکارہ/ فائل فوٹو

2018 میں اسلام قبول کرنے والی بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ دیپیکا ککڑ نے مسلمان ہونے پر فخر کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اسلام قبول کرنے کے بعد دیپیکا ککڑ سے فائزہ نام رکھنے والی اداکارہ نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ میں نے اسلام قبول کرلیا ہے لیکن کب اور کیوں کیا میرے خیال میں میڈیا پر یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے مسلمان ہونے پر فخر ہے، بطور مذہب اسلام کا انتخاب مکمل طور پر میرا اپنا فیصلہ تھا ، یہ ایک ایسا فیصلہ تھا جسے میں نے اپنی مرضی سے کیا جس پر میں بہت خوش ہوں لہٰذا اس فیصلے کے مشکل ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے فیصلے پر میری فیملی نے میرا ساتھ دیا اور میرا ارادہ کسی کو تکلیف دینے کا نہیں تھا، میری زندگی کا ایک خاص حصہ بہت نجی ہے جہاں میں  کسی کی مداخلت برداشت نہیں کرسکتی۔

یاد رہے کہ دیپیکا ککڑ 2018 میں بھارتی ڈرامہ سیریل سسرال ثمر کے کو اسٹار شعیب ابراہیم سے شادی سے قبل دائرہ اسلام میں داخل ہو گئی تھی، مسلمان ہونے کے بعد اداکارہ نے اپنا نام بھی دیپیکا سے فائزہ میں تبدیل کرلیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔