خلیجی ریاست میں جان لیوا وائرس بے قابو ہونے لگا

خلیجی ریاست قطر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی گنتی میں بہت تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قطر میں کورونا کے ریکارڈ 761 کیسز سامنے آئے ہیں، جس نے حکام کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ حالانکہ اس سے ایک روز پہلے صرف 138 کورونا کیسز سامنے آئے تھے۔ نئے کیسز کے بعد قطر میں متاثرہ افراد کی گنتی 8,825 تک پہنچ گئی ہے۔

قطری وزارت صحت کے مطابق کورونا کے مزید59 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے ہیں،اس طرح مملکت میں کورونا سے شفا پانے والوں کی مجموعی گنتی 809 ہو گئی ہے۔ نئے مریضوں میں سے زیادہ تر وہ ہیں جو کورونا سے پہلے سے متاثرہ افراد کے ساتھ رابطے میں رہے جبکہ کچھ نئے مریض دیگر ممالک سے واپسی پر کورونا کا شکار پائے گئے۔

غیر ملکی اور تارکین میں سے کچھ لوگوں کوسانس لینے میں دُشواری پر ہسپتال لایا گیا تو ان میں اس موذی مرض کی تشخیص ہوئی۔ وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز مزید 2,431 افراد کے کورونا ٹیسٹ لیے گئے، مملکت میں اب تک مقامی اور تارکین وطن کے مجموعی طور پر 75,888ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔

مملکت قطر میں جو کورونا کے مریضوں کی گنتی میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے، یہ کیسز کے بلند ترین سطح پر ہونے کی نشانی ہے۔ اس کے بعد آہستہ آہستہ مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہوتی نظر آئے گی۔ واضح رہے کہ قطری حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر 17 مارچ کو مساجد کی وقتی بندش اور ان میں نماز پنجگانہ و نماز جمعہ کے اجتماعات پر بھی پابندی عائد کی تھی.

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو