خرگوش کا گوشت

خرگوش کا گوشت بمقابلہ دوسرے گوشت

آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ آپ گھر میں جتنی بھی اقسام مثلا برائیلر مرغی، دیسی مرغی، بکرے، دنبے یا گائے بھینس کا گوشت پکاتے ہیں خرگوش کا گوشت ان سب سے زیادہ صحت بخش گوشت ہے.

پاکستان کے سوا، خرگوش کا گوشت دنیا کے ہر ملک میں رغبت سے کھایا جاتا ہے. یہاں حال یہ ہے کہ خرگوش کا گوشت آپ کو ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملے گا. جو خرگوش کھانے کے عادی شوقین ہیں انہیں تو پتہ ہوتا ہے کہاں کہاں سے خرگوش ملے گا یا کس نے پالے ہوئے ہیں. لیکن کسی عام آدمی کو خرگوش کا گوشت کھانے کا دل آ جائے تو اسے ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملے گا.

سب سے عجیب یہ ہے کہ خرگوش ایسا جانور ہے جو آپ کو صرف پرندہ مارکیٹ میں ہی مل سکے گا، جبکہ خرگوش پرندہ نہیں ہے.

گھروں میں پکائے جانے والے تمام اقسام کے گوشت کے مقابلے میں خرگوش کے گوشت میں پروٹین کا تناسب سب سے زیادہ، چربی کا تناسب سب سے کم اور کسی حد تک کیلوریز پائی جاتی ہیں، اس کا ذائقہ چکن کے قریب ترین جبکہ غذائیت مچھلی کے قریب ترین ہے۔

گوشت کی پیداوار میں گائے اور خرگوش کا موازنہ کیا جائے تو جتنی فیڈ میں گائے ایک سیر گوشت کی پیداوار دیتی ہے اتنی ہی فیڈ سے خرگوش سے 6 سیر گوشت کی پیداوار حاصل ہوتی ہے اور معیار میں بھی خرگوش کا گوشت گائے کی نسبت بہتر ہوتا ہے. ہم خرگوش کی طرف دیکھتے بھی نہیں جو گائے کی نسبت 6 گنا سستا پڑتا ہے اور گائے کا مہنگا گوشت کھائے جاتے ہیں جس کا ایک من کا گوشت حاصل کرنے کیلئے اسے ایک سال تک پالا جاتا ہے۔

خرگوش کا گوشت صحت مند خوراک کے شوقین حضرات کیلئے رحمت اور ڈائیٹ کے شوقین حضرات کیلئے ایک نعمت ہے. برائیلر چکن آپ کے جسم کو پھولانے جبکہ خرگوش کا گوشت آپ کے جسم کو ٹھوس بنانے میں مدد دیتا ہے.

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو