خاشقجی کے قاتلوں کو سزا دینے کا فیصلہ منصفانہ ہے، خاندانی وکیل

جمال خاشقجی کے خاندان کے وکیل کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی عدالت کی طرف سے سنایا جانے والا فیصلہ منصفانہ ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی ایک عدالت نے پیر کو آٹھ افراد کو سعودی صحافی جمال خاشقجی کو قتل کرنے کا مجرم قرار دیتے ہوئے مجموعی طور پر 124 برس قید کی سزا سنائی تھی۔

یاد رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو اکتوبر 2018ء میں استنبول کے سعودی قونصل خانے میں قتل کردیا گیا تھا۔

جمال خاشقجی کے خاندان کے وکیل معتثم خاشقجی نے ایک سعودی اخبار کو بتایا کہ مقتول کے خاندان نے اس فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ’فیصلہ منصفانہ اور عبرتناک ہے، ہم نے ابتدا ہی سے اسلامی شریعت کے قانون کے مطابق کیس لڑنے کا فیصلہ کیا تھا اور سعودی عرب کے علاوہ دنیا میں کوئی ایسی عدالت نہیں ہے جو شریعت کے مطابق فیصلہ کر سکے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ہم نے یہ معاملہ اللّٰہ اور اپنے حکمرانوں کے سپرد کر دیا تھا جنہوں نے یہ وعدہ پورا کر دیا ہے۔ ہم ان کے مشکور ہیں۔‘

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو