جیوانی کے قریب سمندر سے پکڑی گئی نایاب مچھلی لاکھوں روپے میں فروخت

بلوچستان کے ضلع گوادر کی تحصیل جیوانی کے قریب سمندر سے نایاب مچھلی ‘سوا’ پکڑی گئی۔

مقامی ماہی گیروں کے مطابق مچھلی جیوانی کے ایک مچھیرے کے جال میں آگئی تھی جبکہ بولی میں ایک خریدار نے سوا مچھلی کو 7 لاکھ 80 ہزار میں خرید لیا۔

یہ مچھلی مخصوص سیزن میں جیوانی اور اس سے ملحقہ سمندری علاقے میں آتی ہے جہاں افزائش نسل کیلئے انڈے دیتی ہے۔

مقامی ماہی گیری ذرائع کے مطابق یہ مچھلی کبھی کبھار ہی جال میں پھنستی ہے، اس کی کمرشل اہمیت زیادہ ہے، مچھلی کے جزئیات طاقت کے حوالے سے ادویات اور آپریشن کے دوران اندرونی سرجری کیلئے استعمال کیے جاتے ہیں۔

اس سے قبل بھی ضلع گوادر کے سمندری حدود میں کئی بار سوا مچھلی پکڑی جاچکی ہیں اور بعد میں مہنگے داموں فروخت ہوئی ہیں، بعض ایشیائی اور یورپی ممالک میں اس مچھلی کی مانگ زیادہ ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو