جعلی اکاؤنٹس کیس، آصف زرداری کیخلاف 8 ارب روپے کی بدعنوانی کا ریفرنس دائر

قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی اکاونٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کے خلاف 8 ارب روپے سے زائد کی بدعنوانی کا ریفرنس دائر کردیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا گیا ہے جس میں آصف زرداری اور مشتاق احمد کو ملزم نامزد کیا گیا۔

ریفرنس کے مطابق مشتاق احمداور نجی سوسائٹی کے درمیان 8.3 ارب روپے کی غیرقانونی ٹرانزیکشن ہوئی اور کراچی کے پوش علاقے میں 8.3 ارب روپےسےجائیدادیں خریدی گئیں۔

ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ یہ جائیدادیں آصف زرداری کی ملکیت ہیں۔

ریفرنس میں نامزد ملزم مشتاق احمد 2009ء سے 2013ء تک ایوان صدر میں سرکاری ملازم رہے ہیں جبکہ ملزم مشتاق احمد کو سینیٹر رخسانہ بنگش کے کہنے پر اسٹینو ٹائپسٹ بھرتی کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مشتاق احمد ماڈل گرل ایان علی کی گرفتاری کے وقت ائیرپورٹ پر بھی موجود تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو