تین جے ایف 17 تھنڈر طیارے نائیجیریا کے حوالے

پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ نے 3 جے ایف 17 تھنڈر طیارے نائیجیریا کے حوالے کردئیے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق جے ایف 17 تھنڈر نائیجیریا ائیرفورس کے سپرد کیے گئے ہیں جبکہ طیارے حوالے کرنے کی تقریب نائیجیریا کے شہر ماکوردی میں ہوئی۔

ترجمان نے بتایا کہ نائیجیریا کے وزیر دفاع بشیر مگاشی نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی جبکہ پاکستان کی جانب سے پاک فضائیہ کے نائب سربراہ ائیر مارشل سید نعمان علی شریک ہوئے۔

وزیر دفاع نائیجیریا کا کہنا تھا کہ نائیجیرین فضائیہ کی صلاحیت بڑھانے اور دوطرفہ تعاون پر پاکستان اور پاک فضائیہ کے ممنون ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو