تندوری فرائیڈ چکن فنگرز

ہر خاتون خانہ کی خواہش ہوتی ہے کہ افطار میں اہل خانہ کی تواضع نت نئی اور مزیدار ڈشز سے کی جائے۔ْ

آج آپ کو تندوری فرائیڈ چکن فنگرز کی ریسیپی بتاتے ہیں۔

اجزاء:

چکن بریسٹ (فنگرز) 2 عدد، تندوری مصالحہ 3 کھانے کے چمچے، لیموں کا رس 2 کھانے کے چمچے، کچری پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچہ، پانی نکلی دہی 2 کھانے کے چمچے، انڈے 2 عدد، بریڈ کرمبز ایک سے دو کپ، میدہ ایک کھانے کا چمچہ، سمبال اولیک ایک کھانے کا چمچہ، چلی گارلک سوس ایک کھانے کا چمچہ، سوئٹ چلی سوس ایک کھانے کا چمچہ۔

ترکیب:

چکن فنگرز کو تمام اجزاء سے 2 گھنٹے میری نیٹ کرلیں، پھر انہیں انڈوں میں ڈِپ کرکے بریڈ کرمبز میں رول کریں۔

آخر میں گرم تیل میں فرائی کرکے املی کی چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو