تمام میڈیا اور سیاستدانوں سے دوستی

راولپنڈی: وزیرریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہےکہ انہوں نے وزیراعظم سے تمام میڈیا اور سیاستدانوں سے دوستی کرنے کا کہا ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کورونا بڑھ رہا ہے، راولپنڈی میں کورونا کے 196 متاثرہ مریض ہیں جب کہ 6 مریض یورالوجی اور 6 ریلوے اسپتال میں وینٹیلیٹر پر ہیں۔

انہوں نےکہا کہ ہمیں عوام کو بچانا ہے اس لیے راجا بازار میں سنیما توڑ کر اسپتال میں شامل کر رہے ہیں، ضرورت پڑی تو تمام نجی اسپتالوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیں گے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں ریلوے کے مزدوروں نے 5 کروڑ سے زیادہ عطیہ کیا ہے لہٰذا سب لوگوں کو عمران خان کے فنڈ میں دل کھول کر عطیہ دینا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ 5 تاریخ سے ٹرین چلا رہے ہیں، کسی بھی جگہ ضرورت ہوئی تو موبائل اسپتال کھڑا کردیں گے۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی مخالفین کو موجودہ حالات میں صلح کرلینی چاہیے اس لیے وزیراعظم سے کہا ہے تمام میڈیا اور سیاستدانوں سے دوستی کرلیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ کوئی سیاست نہیں دیکھ رہا، ہمیں ملک بچانا ہے اور شہبازشریف قومی حکومت کا خواب لے کر واپس آئے تھے۔

نیب سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ نیب میں میرے 2 موکل ہیں، میں نے دم والی بات مذاق میں کی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو