ترکی، زلزلے میں اموات کی تعداد 51 ہوگئی

ترکی کے مغربی جانب کے شہر ازمیر میں 7.0 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 51 ہوگئی ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق زلزلے میں زخمی ہونے والے 200 سے زائد افراد اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جبکہ ازمیر میں سرچ اور ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ ترکی کے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ کے ہیڈ آفس کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق ازمیر کے علاقے سفری حصار سے 17 کلومیٹر دور بحیرۂ ایجیئن میں ترکی کے مقامی وقت کے مطابق 2 بجکر 51 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے۔

ترکی میں آنے والا زلزلہ زیر زمین 16.54 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا تھا جبکہ ازمیر میں زلزلے سے تقریباً 20 عمارتیں گری ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو