تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، اورکزئی سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں پولیس نے اسلحہ برآمد کرکے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نثار احمد خان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس نے فیروز خیل پہاڑی سے 6 مارٹر گولے اور ایک اینٹی ائیر کرافٹ مشین گن برآمد کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلحہ برآمد کرکے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا، یہ اسلحہ تخریب کاری میں استعمال ہوسکتا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی اورکزئی پولیس نے 17 سو کارتوس اور 3 پیکٹ بارود برآمد کیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو