تجارت کی شکل میں منی لانڈرنگ کی روک تھام پر فٹیف کی رپورٹ شائع

دنیا بھر میں غیر قانونی طور پہ رقوم کی منتقلی کے ادارے FATF نے تجارت کی شکل میں منی لانڈرنگ اور اسکی روک تھام پر ایک رپورٹ شائع کی ہے۔

66 صفحات پر مشتمل اس رپورٹ میں باہمی تجارت کے دوران انڈر (under) اور (Over) اوور انوائسنگ کے ذریعے منی لانڈرنگ کے متعلق بتایا گیا ہے۔

ایف اے ٹی ایف کے مطابق دیگر طریقوں کے ساتھ ساتھ تجارتی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی اعانت کا تدارک بھی ضروری ہے۔ اس رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مارکیٹ میں لین دین کے لئے کیش کا استمعال منی لانڈرنگ میں مدد کرتا ہے۔

ادارے کے مطابق رپورٹ میں APG اور FATF کی سابقہ تحقیق سے مدد لی گئی ہے۔ جس میں تجارت کے ذریعے منی لانڈرنگ میں جعلی رسیدیں اور مصنوعات کی غلط تفصیل بھی شامل ہے۔

یہ رپورٹ ان ملکوں کے لیے ہے جن کا نظام ترقی یافتہ ہے اور وہ ملک FATF کے نظام میں شامل ہوئے اور مستحکم مالیاتی نظام چاہتے ہیں۔

یہ رپورٹ بزنس کو منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی اعانت کے خلاف رہنمائی فراہم کرے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو