تاریخ کا بڑا منصوبہ منظور ہوا، ایم ایل ون پر اسی سال کام شروع ہوگا: شیخ رشید

کراچی تا پشاور مین لائن (ایم ایل) ون منصوبے پر اسی سال کام شروع ہو گا جس سے ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روز گار ملے گا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ایم ایل ون منصوبہ منظور ہونے پر کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ایل ایم ون منظور ہوا ہے، یہ منصوبہ 6 ارب 80 کروڑ ڈالر لاگت کا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون منصوبے سے تمام ریلوے کراسنگ ختم ہوجائیں گے، اسی سال کام شروع ہوجائے گا اور ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روز گار ملے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس منصوبے سے لاہور سے کراچی کا سفر 7 گھنٹے تک کا ہوگا جب کہ راولپنڈی سے لاہور کا سفر ڈھائی گھنٹے کا ہوگا اور ملتان سے لاہور کا سفر دو گھنٹے کا رہ جائے گا۔

خیال رہے کہ قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) نے آج ریلوے کے انقلابی ایم ایل ون منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو