بیروت دھماکے، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ

بیروت دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 157 ہوگئی، زخمیوں کی تعداد 5 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ درجنوں افراد اب بھی لاپتا ہیں۔

اقوام متحدہ نے بیروت کے اسپتالوں کے لیے 90 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔

لبنانی وزیر خارجہ کے مطابق بیروت دھماکے کی تحقیقات کے لیے حکومت نے تحقیقاتی کمیٹی بنادی ہے جبکہ ذمہ داروں کے تعین کے لیے کمیٹی کو 4 روز کا وقت دیا گیا ہے۔

دھماکے کی تحقیقات مکمل ہونے تک بیروت کی بندرگاہ کے متعلقہ حکام کو ان کے گھروں میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔

لبنان کے مرکزی بینک نے بندرگاہ کے جنرل منیجر اور ڈائریکٹر جنرل کسٹمز سمیت دیگر 5 افراد کے بینک اکاؤنٹس فریز کردیے ہیں۔

دوسری طرف دنیا بھر سے بیروت دھماکے کے متاثرین کے لیے امداد کا سلسلہ جاری ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو