بھارت سے اِس وقت تعلقات بہتر کرنا کشمیری شہدا کے خون سے غداری ہوگی

وزیراعظم عمران خان نے بھارت سے تعلقات کو بہتر کرنا کشمیری شہدا کے خون سے غداری قرار دے دیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے براہ راست شہریوں کے سوالات کے جوابات دیے اور گفتگو بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں، اِس وقت بھارت سے تعلقات بہتر کرنا کشمیری شہدا کے خون سے غداری ہوگی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت 5 اگست 2019ء کا اقدام واپس لے تو بات چیت ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر مشکل کے بعد آسانی ہے، محنت کے بعد انسان اوپر جاتا ہے، مشکل وقت میں حکومت ملی، کبھی کسی حکومت کو اتنے مسائل نہیں ملے جتنے ہمیں ملے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم کو پہلے دن ہی کہا تھا کہ مشکل وقت سے گزرنا پڑے گا، جب تک آمدنی نہیں بڑھتی مشکل وقت سے گزرنا پڑے گا، مہنگائی اور بیروزگاری، لوگوں کی یہ دو ہی مشکلات ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو