بھارتی بحریہ کے 26 اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تشخیص

متاثرہ اہلکار ممبئی کے ساحل پر کھڑے آئی این ایس آنگرے پر تعینات تھے جن میں سے زیادہ تر میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں

بھارت کے شہر ممبئی میں بھارتی بحریہ کے 26 اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی لنگر انداز آئی این ایس آنگرے پر تعینات 20 اہلکاروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ دیگر 6 اہلکار بھی ممبئی میں ہی تعینات ہیں۔

بھارتی بحریہ کے بیان کے مطابق متاثرہ اہلکاروں میں سے زیادہ تر میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔

بھارتی میڈیا پورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 7 اپریل کو ایک نیوی اہلکار میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد اس سے ملنے والے دیگر اہلکاروں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں اب کورونا کی تصدیق ہوئی۔

اہلکاروں میں تشخیص کے بعد ان کے رہائشی اپارٹمنٹ کو لاک ڈاؤن کردیا گیا اور وہاں کسی کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی بحریہ کے کئی اہلکاروں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن کے نتائج کا انتظار ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 488 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 14 ہزار سے زائد ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو