بلاول کا نوازشریف سے رابطہ، آل پارٹیز کانفرنس میں ورچوئل شرکت کی دعوت

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے رابطہ ہوا ہے۔

بلاول کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ نوازشریف سے کچھ دیر پہلے بات کی ہے اور ان سے خیریت دریافت کی ہے۔

بلاول نے بتایا کہ نوازشریف کو آل پارٹیز کانفرنس میں ورچوئل شرکت کی دعوت دی ہے۔

خیال رہے کہ پیپلزپارٹی کی میزبانی میں اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) 20 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگی جس میں حکومت کے خلاف لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔

اے پی سی میں اپوزیشن کی بڑی جماعتوں کی اعلیٰ قیادت کی شرکت کا امکان ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو