بغاوت کے مقدمے میں کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت منظور

لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے دامادکیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت میں دائر درخواست میں کپیٹن ریٹائرڈ محمدصفدر نے مؤقف اختیار کیا کہ گوجرانوالا پولیس نے ان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا، جس کا مقصد انہیں سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بناناہے۔

ان کاکہنا تھا کہ وہ شاملِ تفتیش ہونا چاہتے ہیں عدالت سے استدعا ہےکہ حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس اسجد جاوید نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے 10 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

خیال رہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے خلاف گوجرانوالا پولیس نے بغاوت کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ اور الزام لگایا ہے کہ انہوں نے گوجرانوالہ میں ایک میٹنگ کے دوران ریاستی اور انتظامی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز اور دھمکی آمیز الفاظ استعمال کیے تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو