برطانیہ میں ایسٹرا زینیکا ویکسین کا استعمال محدود

برطانیہ میں کورونا کی ویکسین ایسٹرا زینیکا کا استعمال محدود ہونے کا امکان ہے۔

40 سال سے کم عمر کے برطانوی شہریوں کو ایسٹرازینیکا کی متبادل ویکسین دینے کی تجویز کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت کا مشاورتی ادارہ حکومت کو تجویز دینے کی تیاری کررہا ہے کہ 40 سال سے کم عمر افراد کو ایسٹرازینیکا کی متبادل ویکسین دی جائے۔

ویکسینیشن اور حفاظتی ٹیکوں سے متعلق مشترکہ کمیٹی اس حوالے سے اعلان کرے گی۔

اس سے قبل خون میں پھٹکیاں بننے کے کیسز سامنے آنے پر ڈنمارک نے ایسٹرا زینیکا کےاستعمال پر مکمل پابندی لگائی تھی جبکہ دیگر یورپی ملکوں میں بھی ویکسین کا استعمال محدود کیا گیا تھا۔

برطانوی حکومت کے ڈیٹا کے مطابق برطانیہ میں جن افراد نے ایسٹرازینیکا کی پہلی ڈوز لگوائی ان میں اب تک خون میں پھٹکیاں بننے کے 242 کیس کی تصدیق ہوئی جس میں سے 49 افراد کی اموات ہوچکی ہیں جبکہ دو تہائی متاثرہ افراد 60 سال سے کم عمر تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو