بارہ ہزار گننا آتا ہے؟… تحریک انصاف کے رہنما غریب عورتوں کے مذاق اڑانے لگے

احساس پروگرام کے تحت مجبور اور بے کس لوگوں کا تماشا لگانے اور انہیں رسوا کرنے کا عمل تحریک انصاف کی اعلی عہدیداروں اور رہنماؤں کی جانب سے مسلسل جاری ہے۔

ایک افسوسناک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل ایک غریب عورت کو احساس پروگرام کے تحت رقم دینے کے بعد پوچھتے ہیں کہ

“بارہ ہزار گننا آتا ہے”

بینظر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت پہلے یہ رقم انکے اکاونٹس میں منتقل کر دی جاتی تھی اور وہ باعزت طریقے سے کسی اے ٹی ایم مشین یا موبائل شاپ سے پیسے وصول کر لیتے تھے.

لیکن اب اس پروگرام کا نام تبدیل کر کے غریبوں کو قطاروں میں کھڑا کر کے مجمع لگا کر انہیں توہین آمیز طریقے سے پیسے دئیے جاتے ہیں اور طنزیہ جملے بھی کسے جاتے ہیں.

اس سے قبل مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ایک غریب عورت کو پیسے دیتے ہوئے اس سے بچوں کی تعداد کا پوچھا تھا اور طنزیہ کہا تھا شوہر اس کے علاوہ کیا کام کرتا ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو