باب دوستی پر افغان فورسز نے شہریوں فائرنگ کی جس پر پاکستان نے جواب دیا، دفتر خارجہ

گزشتہ روز چمن میں پیش آنے والے واقعے پر دفترخارجہ کا بیان بھی سامنے آگیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاک افغان سرحد ‘باب دوستی ‘ پر افغان فورسز نے شہریوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس پر پاکستانی فورسز نے جواب دیا۔

ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق پاکستانی فورسز نے مقامی آبادی کے تحفظ اور اپنے دفاع میں جواب دیا، پاکستانی فورسز نے پہلے فائرنگ نہیں کی، صرف اپنے دفاع میں ردعمل دیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ کی وجہ سے پیدل کراسنگ کی اجازت دی گئی تھی، کراسنگ کے لیے جمع افراد پر افغان فورسز نے فائرنگ کی اور افسوسناک واقعے میں متعدد ہلاکتیں اور پاکستان کی طرف املاک کو نقصان پہنچا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان نے سفارتی ذرائع استعمال کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کی، کافی تگ و دو کے بعد افغان فورسز نے فائرنگ بند کی، افغانستان کی طرف بھی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کیلئے پرُ عزم ہے اور امید رکھتے ہیں کہ افغانستان پاکستان کے تعمیری جذبے کا مثبت جواب دےگا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ سرحدیں افغان حکومت کی درخواست پر ہی کھلی رکھی گئیں، پاکستان تجارتی سرگرمیوں کی روانی کے لیے منفی عناصر کی روک تھام کیلئےکام کررہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو