بائیڈن کا نیتن یاہوکی جنگی پالیسی پر صبرکا پیمانہ لبریز

امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے کہا ہے کہ وہ آج ہی غزہ حملوں میں قابل ذکر کمی دیکھنا چاہتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر جوبائیڈن نے جنگ بندی کی حمایت کی ہے جب کہ امریکی میڈیا نے لکھا ہے کہ یہ مطالبہ اس بات کا اشارہ ہےکہ صدر جوبائیڈن کا نیتن یاہو کی جنگی پالیسی پر صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا غزہ میں جنگی مہم جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہونےجو بائیڈن کو بتا دیا ہے کہ اہداف کےحصول تک غزہ میں جنگی کاروائی جاری رہے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو