ایف سی بلوچستان نے بلوچ نوجوانوں کیلئے بھرتی کی شرائط نرم کردیں

فرنٹیئر کارپس (ایف سی) بلوچستان ساؤتھ نے بلوچ نوجوانوں کے لیے ایف سی میں بھرتی کی شرائط میں نرمی کردی۔

پہلے ایف سی میں بھرتی کے لیے تعلیمی قابلیت کم ازکم انٹرمیڈیٹ تھی لیکن اب ایف سی ساؤتھ میں مڈل پاس بلوچ نوجوان بھی بھرتی ہوسکیں گے۔

ایف سی ساؤتھ بلوچستان نے بلوچ نوجوانوں کو ایف سی میں بھرتی کے لئے کئی رعایتیں دینے کا فیصلہ کیا ہے، انہیں قد اور چھاتی کے سائز پر بھی رعایت ملے گی اور انٹر کی بجائے مڈل پاس نوجوانوں کو بھی ملازمت ملے گی۔

جنوبی بلوچستان کے مختلف اضلاع سے ایف سی ساؤتھ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) روٹ کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو