ایف آئی اے اور فیس بک کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ پر اتفاق ہوگیا

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبرکرائم ونگ اور فیس بک کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ پر اتفاق ہوگیا۔

اعلامیے کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے افسران کی فیس بک انتظامیہ سے ویبنار میٹنگ ہوئی جس میں سوشل میڈیا صارفین کی سائبر سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے اقدامات پر گفتگو کی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ اور فیس بک کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ پر اتفاق کیا گیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کے ڈیٹا شیئرکرنے میں باہمی تعاون اور سائبر کرائم بیداری پر بھی گفتگو کی گئی۔

فیس بک انتظامیہ نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اعلامیے کے مطابق ایف آئی اے ہر صوبے میں سائبر کرائم ونگ کے فوکل پرسنز نامزد کرے گی اور فوکل پرسنز سائبر کرائمز کی تحقیقات کیلئے ضروری اعداد وشمار حاصل کرنے کیلئے فیس بک سے رابطہ کریں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فوکل پرسنز خاص طور پر بچوں اور خواتین کے خلاف ہونے والے سائبر کرائمز کے اعداد شمار کیلئے رابطہ کریں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو