ایران کا پہلا فوجی سیٹلائٹ فضا میں بھیجنے کا کامیاب تجربہ

ایران نے پہلا فوجی سیٹلائٹ فضا میں بھیجنے کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

مصنوعی سیارے نور ون کو مراحلہ وار دو راکٹوں کے ذریعے میں فضا میں چھوڑا گیا،سیٹلائٹ کو چار سو پچیس کلو میٹر دور مدار میں رکھا گیا اور سیارے کا تجزیہ کیا۔

ایرانی عسکری ماہرین نے سیٹلائیٹ خلا میں بھیجنے کو بہت بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ اقدام اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے خلا کے میدان میں ایک بہت بڑی کامیابی اور ایک نئی پیشرفت ہوگی۔

بریگیڈیر جنرل حسین سلامی نے نور ون فوجی سیٹلائٹ کے مدار میں کامیاب شامل ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کرکے کسی بھی میدان میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو