اپوزیشن کی اے پی سی میں مڈٹرم انتخابات پر مشاورت ہوگی، رانا ثناء اللہ

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) میں تمام جماعتیں مڈٹرم انتخابات پر مشاورت کریں گی۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اے پی سی میں صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف شرکت کریں گے جب کہ کانفرنس کی سربراہی ن لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں جماعتیں کریں گی۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ معاشی بدحالی، بے روزگاری، مہنگائی مڈٹرم انتخابات کا تقاضہ کر رہے ہیں، اے پی سی میں تمام اپوزیشن جماعتیں مڈٹرم انتخابات پر مشاورت کریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کشمیر کے معاملے پر گذشتہ ایک سال سے خاموش ہے، ایک منٹ کی خاموشی بھی بے سود ہو گی، کشمیریوں پر ظُلم ہو رہا ہے اور حکومت کلبھوشن کو اپیل کا حق دے رہی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو