آرمی چیف سے ازبک نائب وزیراعظم کی ملاقات، باہمی امور اور سیکیورٹی پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ازبکستان کے نائب وزیراعظم سردور عمرزکوو نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی روابط پر تبادلہ خیال کیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ہونے والی ملاقات میں نائب وزیراعظم ازبکستان نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی روابط و سلامتی کے فروغ کے ویژن پر بھی اتفاق کیا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو