آئی بی ایم نے 2 این ایم چپ تیار کرلی

کمپیوٹر مصنوعات تیار کرنے والی مشہور کمپنی آئی بی ایم نے پروسیسرز کے لیے نئی ٹواین ایم (2NM) چپ بنانے کا دعویٰ کر دیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کمپنی اسے کمپیوٹر کی دنیا میں بڑا بریک تھرو قرار دے رہی ہے جس کے تحت 2 نینو میٹر چپ پہلے سے کمرشل بنیادوں پر استعمال کی جانے والی سیون این ایم (7nm) چپ سے 45 گنا تیز اور بہتر کام کرے گی۔

آئی بی ایم کا دعویٰ ہے کہ نئی ٹیکنالوجی کا استعمال موبائل فون بیٹری کی زندگی کو بھی 4گنا بڑھا دے گا جس کے بعد فون کو صرف 4 دن میں ایک بار چارج کرنے کی ضرورت ہوگی۔

کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ نئی چپ 75 فیصد کم توانائی استعمال کرے گی لہٰذا کمپنی چپ کے حوالے سے خاصی پرجوش ہے۔

دوسری جانب کمپنی کے مطابق چپ ابھی لیب میں ٹیسٹنگ کے مرحلے میں ہے جسے بڑے پیداواری پیمانے پر حاصل کرنے کے میں کچھ وقت درکار ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو