آئندہ چند ہفتوں میں امریکا اور اٹلی جیسے حالات ہوسکتے ہیں، پی ایم اے

کورونا وائرس کے کیس ہزاروں میں نہیں لاکھوں میں ہیں، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں سخت لاک ڈاؤن کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگلے 2، 3 ہفتے بہت اہم ہیں اگر بروقت انتظامات نہ کئے تو امریکا اور اٹلی جیسی صورتحال ہوسکتی ہے۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے میڈیا سے گفتگو میں ملک بھر میں سخت لاک ڈاؤن کا مطالبہ کردیا۔ ڈاکٹرز نے خبردار کیا کہ اگلے 2، 3 ہفتے بہت اہم ہیں، اگر بروقت انتظامات نہ کئے تو امریکا اور اٹلی جیسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت علمائے کرام کے ساتھ بات چیت کرکے صورتحال کی نزاکت سے آگاہ کرے، لاک ڈاؤن کی پابندی مذہبی اجتماعات پربھی ہونی چاہیے۔

ڈاکٹرز نے تاجروں کو مشورہ دیا ہے کہ کچھ صبر کرلیں اور حکومت لاک ڈاؤن کی مدت بڑھا کر سخت اقدامات کرے، اگر وباء پھیلی تو ہمارے پاس اس سے نمٹنے کے لیے وسائل نہیں۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا کہ لوگوں کو خوفزدہ نہیں کرنا چاہتے، کورونا وائرس کے کیس ہزاروں میں نہیں لاکھوں میں ہیں، ابھی روزانہ کی بنیاد پر 20 ہزار کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل نہیں کر پائے تاہم احتیاطی تدابیر سے کورونا وائرس سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو