امریکی طبی جریدے کی چینی کورونا ویکسین سائنو فارم کے مؤثر ہونے کی تصدیق

چین کی تیارکردہ سائنو فارم ویکسین کےکورونا وائرس پر کامیابی سے قابو پانے کی امریکی جرنل نے تصدیق کردی۔

جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن نے سائنوفارم ویکسین کے اثرات کے مشاہدات پر مبنی تازہ ترین تحقیق کے نتائج جاری کردیے۔

جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق سائنوفارم کورونا پر 72 سے 78 فیصد تک مؤثر ثابت ہوئی۔ دوسری خوراک ملنے کے دو ہفتے بعد جائزے میں کوئی بھی رضاکار شدید انفیکشن میں مبتلا نہیں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق 40 ہزار 832 رضاکاروں پر مشتمل تحقیق متحدہ عرب امارات، بحرین، مصر اور اردن میں کی گئی۔

تحقیق کے مطابق دوسری خوراک ملنے کے دو ہفتے بعد جائزے میں کوئی بھی رضاکار شدید انفیکشن میں مبتلا نہیں ہوا۔

اس سے قبل رواں ماہ ہی عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھی سائنوفارم کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی تھی ۔

سائنوفارم نے ویکسین کے اثرات کے مشاہدات پر مبنی تازہ ترین تحقیق کے نتائج جاری کردیے۔

خیال رہے کہ سائنو فارم ویکسین پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی شہریوں کو لگائی جارہی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو