امریکا کی جانب سے 100 وینٹیلیٹرز این ڈی ایم اے کے حوالے

امریکا کی جانب سے این ڈی ایم اے کو 100 وینٹیلیٹرز فراہم کردیے گئے ہیں۔

یو ایس ایڈ کی جانب سے این ڈی ایم اے کو ایک سو وینٹیلیٹرز فراہم کرنے کی تقریب ہوئی جس میں امریکی سفیر نے وینٹی لیٹرز چیئرمین این ڈی ایم اے کے حوالے کئے۔ اس موقع پر امریکی سفیر نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان نے مل کر وبا کا مقابلہ کرنے کے عزم کیا ہے جب کہ ہمیں پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر فخر ہے، یہ امریکی صدر کی جانب سے پاکستان کے لئے وینٹی لیٹر کی دوسری کھیپ ہے، پہلی کھیپ کراچی میں حوالے کی تھی۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت کے تعاون سے موصول ہونے والی دوسری کھیپ سے پاکستان کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا، امریکی حکومت ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو بھی تربیت فراہم کررہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو