اماراتی وزیرخارجہ کا اسرائیلی ہم منصب کے ساتھ ہولوکاسٹ یادگار کا دورہ

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزرائے خارجہ نے جرمنی میں ہولوکاسٹ (یہودیوں کی نسل کشی) کی یادگار کا دورہ کیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے جرمنی کے دارلحکومت برلن میں اپنی پہلی تاریخی ملاقات کے موقع پر ہولوکاسٹ یادگارکا دورہ کیا۔

خیال رہےکہ ستمبر میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کےقیام کے بعد اسرائیلی وزیرخارجہ غبی اشکنازی اور یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کی یہ پہلی ملاقات تھی۔

خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کورونا وائرس کے باعث کہنی سے کہنی ملا کر ایک دوسرے کا خیر مقدم کیا، اس موقع پر میزبان جرمن وزیر خارجہ ہیکو ماس بھی موجود تھے۔

خیال رہے کہ یہودیوں کا دعویٰ ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران جرمن حکمران ایڈولف ہٹلر نے 60 لاکھ سے زائد یہودیوں کو قتل کروایا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو