الیکشن کمیشن نے حتمی نتیجہ روک دیا

الیکشن کمیشن نے کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کے حتمی نتائج روک دئیے۔

ن لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی درخواست پر الیکشن کمیشن کے دو رکنی کمیشن نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ کمیشن درخواست سے مطمئن ہے اور یہ الیکشن کمیشن کی مداخلت کا کیس ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست 4 مئی کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے جس کیلئے فریقین کو نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ این اے 249 کراچی میں مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔

29 اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل کامیاب قرار پائے تھے جبکہ مفتاح اسماعیل کچھ ووٹوں کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو